سورة قدر - اردو
سورة قدر - عدد الآيات 5
قدر ایک مکی سورت ہے جس کی 5 آیات ہیں۔ یہ مصحف کی 97ویں سورت ہے اور مدینہ مصحف کے صفحہ 598 سے شروع ہوتی ہے۔
سورة القدر مكية، عدد آياتها 5، وترتيبها 97 في المصحف، وتبدأ في الصفحة 598 من مصحف المدينة النبوية.
سورة القدر بالعربية · الصفحة 598 من المصحف · تفسير السورة
بِّسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ إِنَّآ أَنزَلْنَٰهُ فِى لَيْلَةِ ٱلْقَدْرِ ﴿١﴾
ہم نے اس( قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا لَيْلَةُ ٱلْقَدْرِ ﴿٢﴾
اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟
لَيْلَةُ ٱلْقَدْرِ خَيْرٌۭ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍۢ ﴿٣﴾
شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے
تَنَزَّلُ ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍۢ ﴿٤﴾
اس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں
سَلَٰمٌ هِىَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ ٱلْفَجْرِ ﴿٥﴾
یہ( رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے